ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / طاق اور جفت فارمولے کی واپسی،سی ایم کیجریوال نے بتایا آلودگی سے بچنے کا طریقہ 

طاق اور جفت فارمولے کی واپسی،سی ایم کیجریوال نے بتایا آلودگی سے بچنے کا طریقہ 

Fri, 13 Sep 2019 21:25:37    S.O. News Service

نئی دہلی،13 /ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو پریس کانفرنس کرکے بتایا کہ آلودگی روکنے کے لئے 4 نومبر سے 15 نومبر تک دہلی میں طاق اور جفت والے فارمولے کو نافذ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دیوالی کے دوران پٹاخہ نہ چلانے کے لئے بھی درخواست کی ہے۔دہلی حکومت N-95ماسک خرید کرلوگوں میں تقسیم کرے گی۔ جس سے لوگ آلودگی سے بچ سکیں۔ابھی 50-60 لاکھ ماسک خریدنے کا ارادہ رکھتے۔سی ایم کیجریوال نے مزید بتایا کہ چھوٹی دیوالی کے دن لیزر شو کرائے گی، جس  میں مفت انٹری ہوگی۔دہلی حکومت آلودگی کے روک تھام کے لئے دوسرے طریقے بھی اپنائے گی۔ طاق اور جفت فارمولہ کے علاوہ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہاکہ اڑتی دھول کے لئے جگہ جگہ پانی کا چھڑکاؤہوگا اور ایم سی ڈی کے ساتھ مل کر میکنائزڈ سویپنگ (مشین سے جھاڑو لگانا) کریں گے۔دہلی میں 12 مقامات پر آلودگی زیادہ ہے، ان کے لئے مختلف پلان بنائیں گے جس سے آلودگی کم ہو سکے۔کوئی کوڑا یا پتّا نہ جلائیں اس کے لئے ہر وارڈ میں دو مارشل مقرر کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دہلی میں لوگوں کو درخت لگانے کے لئے حوصلہ افزائی کریں گے۔حکومت آپ کے گھر سپلائی کرے گی۔اس کو ٹری چیلنج نام دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایک وار روم بنا رہے ہیں جس سے آلودگی کی شکایت سے نمٹیں گے۔اسکول کے بچوں میں بیداری پیدا کریں گے،اس سے بچوں کے والدین کو بیدار کریں گے۔اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ دہلی میں اگلے 8-10ماہ میں 4,000بسیں آ جائیں گی۔بس ایگریگیٹر پالیسی کا جلد اعلان کریں گے جس سے لوگ اپنی گاڑی چھوڑ کر لگژری بس میں سفر کریں گے۔


Share: